تل ابیب ، 15 جولائی (اسپوتنک) اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2،112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42،360 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ منگل کی رات تک ملک میں کورونا کے 22،324 فعال کیسز موجود تھے
جن میں سے 183 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 56 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 371 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری سے 19،600 سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے دوران بار ، کلبوں ، جموں اورتقریباتی پروگراموں کے مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریسٹورنٹ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ صارفین کی تعداد کو محدود کریں۔