رباط ، 27 جولائی (ژنہوا) مراکش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 633 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، جس سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20278 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی ۔ وزارت صحت کے پبلک ہیلتھ کمپین سنٹر کے کوآرڈینیٹر موعاد مرابیت نے بتایا کہ اس دوران مزید آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد313 ہوگئی ہے ۔
مسٹر مرابیت نے بتایا کہ یہاں اس وبا سے 156 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہوئے مریضوں کی تعداد 16438 ہو گئی ہے۔ مراکش انتظامیہ نے کہا کہ 17 جولائی سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو ا ہے ۔