نئی دہلی، 27 مئی ( یواین آئی) مرکز نے اب تک ملک کی ریاستوں / مرکز زیر کنٹرول علاقوں کو اب تک 22کروڑ سے زائد کووڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی ہیں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق یہ ویکسین مفت اور براہ راست خریداری کے زمرے میں دستیاب کرائی گئی ہے ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں / مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے پاس 1.84 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ اگلے تین دن میں 11 لاکھ ویکسین ریاستوں کو دستیاب ہوں گی۔