نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کاقہر تھمنے کانام نہیں لے رہا اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 3.62 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور مسلسل دوسرے دن 4000 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1894991 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔