واشنگٹن ، 29 جنوری ( یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا ائرس’کووڈ19‘سے بری طرح متاثرامریکہ میں اب تک 4.32 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک2.57 کروڑ سے زیادہ افراد اس موذی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4،32،540 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 57 لاکھ 32 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43،093 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ نیو جرسی میں اب تک 21،220،کیلیفورنیا میں 39،149 ،ٹیکساس میں 36،292 ، فلوریڈا میں 26،035 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا ئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 21،073 ، مشی گن میں 15،402 ، میساچوسیٹس میں 14،348 ، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 21،264 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
خیال رہے امریکہ میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔