لندن، 19 جنوری (اسپوتنک) برطانیہ میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے۔ صحت عامہ انگلینڈ نے پیر کے روز ٹویٹ کیا،’کل 40 لاکھ 62 ہزار 501 افراد کو اب تک ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے‘۔
برطانیہ میں فروری کے وسط تک پہلے چار ترجیحی گروپ کے ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے ویکسینیشن کا منصوبہ ہے۔ حکومت کا ہدف برطانیہ کے تمام بالغوں کو ٹیکہ لگانا ہے۔ کچھ مقامات پر جنوری کے آخر تک ٹیکہ کاری کر لی جائے گی۔
ملک میں اب تک ویکسینیشن کے لیے فائزر /بایواین ٹیک، ایسٹرازینیکا آکسفورڈ اور ماڈرنا کی کووِڈ۔19 ویکسین منظور شدہ ہیں۔