ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد سے اب تک 4 ہزار 300 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں۔
ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے سے مجموعی اموات کی تعداد 41 ہزار 987 ہو چکی ہے۔
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 36 ہزار 187 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام میں زلزلے سے 5 ہزار 800 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
ترکیہ میں زلزلے کو 10 روز گزر جانے کے بعد بھی متاثرہ علاقوں میں ملبے سے زندہ افراد کے ملنے کی امیدیں روشن ہیں۔
مذکورہ خاتون نے ریسکیو اہلکاروں کو دیکھ کر پوچھا کہ یہ کون سا دن ہے؟شہر آدیامان سے 77 سالہ خاتون کو 212 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکالا گیا۔
ریسکیو اہلکار نے بتایا ہے کہ خاتون نے ہمیں دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا، میں نے سب سے پہلا ان کا ہاتھ پکڑا اور ان سے باتیں کیں تاکہ انہیں پرسکون کیا جا سکے۔