نئی دہلی،26 نومبر(یواین آئی) ملک میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس(کووڈ19) کے 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے جس سے فعال کیسزکی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزگشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44،489 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔
ایکٹیو کیسز کی تعداد 7598 سے بڑھ کر مجموعی 4.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ۔ اسی مدت کے دوران 36،367 مریض شفایاب ہوئے جس سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 86.79 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح بڑھ کر 4.88 فیصد ، شفایابی کی شرح 93.66 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔