ماسکو، 13 جون (یو این آئی) روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زیادہ افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد متاثر افراد کی مجموعی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
روس کے فیڈرل رسپانس سنٹر کے مطابق 14،723 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 08 ہزار 687 تک جا پہنچی ہے۔
اسی عرصے میں مزید 357 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 430 ہوگئی ہے۔