اقوام متحدہ کے 50 سے زائد ماہرین نے رفح پر وحشیانہ کارروائی کے بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سمیت مختلف پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے 50 سے زائد ماہرین پر مشتمل ایک گروپ نے غزہ کے محفوظ ترین مقام رفح پر اسرائیل وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیل کے خلاف ’فیصلہ کن بین الاقوامی کارروائی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔









