نئی دہلی، 8 جون :ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک کا باعث بن رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5233 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 416 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اس دوران کووڈ سے متاثرہ 3345 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 36 ہزار 710 مریض کووڈ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 1.67 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.72 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 13 ہزار 361 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار 623 کووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 452 فعال معاملے بڑھ کر 9857 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6487129 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد چھ بڑھ کر 69801 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 1003 بڑھ کر 8432 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 374 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7739816 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 147866 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد 37 بڑھ کر 2478 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 311 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3911351 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 40108 ہو گئی ہے۔
دہلی میں ایکٹو معاملے 185 بڑھ کر 1534 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 264 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1881680 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26213 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔