واشنگٹن ، 3 اپریل (ژنہوا ) جان ہاپکنز یونیورسٹی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں موذی کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ سے اب تک 50 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور تقریبا دس لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے عداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں جمعرات تک تقریباََ 50،230 کورونا وائرس کے مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ افراد ابھی تک صحتیاب بھی ہو گئے ہیں ۔









