برازیلیا، 7 دسمبر (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر لاطینی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 26363 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 66 لاکھ سے زیادہ ہوکر 6603540 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شماور کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔
19 سے 313 لوگوںکی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 176941 ہوگئی ہے۔