کینیڈا میں فائرنگ کے ايک واقعے میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے نووا سکوشا کے شہر پورتا پيق ميں شوٹنگ کی یہ کارروائی بارہ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران حملہ آور سمیت کل سترہ افراد مارے گئے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی ٹویٹس میں مشتبہ حملہ آور کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نام گبرئیل ورٹمان تھا اور اس کی عمر اکاون برس تھی۔
حملے کے محرکات کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ‘ایک خوفناک صورتحال‘ ہے۔ ٹروڈو نے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔