نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر 89154 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ستھ ملک میں اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ساٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89154 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے رخصت کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد ملک میں اس مہلک کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 6077976 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 74383 افراد کو کوڈ – 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 7053807 ہوگئی ہے۔ گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں سرگرم معاملات میں مستقل کمی آ رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 918 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 108334 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 867496 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی شرح 12.85 ہے۔ بیماری سے نجات پانے والوں کا فی صد 85.81 اور اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرمہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملے 15332 سے کم ہوکر 221615 ہوگئے ہیں اور اس دوران 308 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر جس میں اموات کی تعداد 40040 ہوگئی ہے۔ اس دوران 26440 افراد انفیکشن کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے صحت مند افراد کی تعداد 1255779 ہوگئی ہے۔