لکھنؤ: اسلحہ کا شوق رکھنے والوںکی اب خیرنہیں ہے۔ اب لائسنس یافتہ صرف دواسلحہ ہی رکھ سکیںگے۔ کسی کےپاس دو سے زیادہ لائسنسی اسلحہ ہیں تو اسےباقی لائسنس منسوخ کرانے ہوں گے۔ یہی نہیں بلکہ لائسنس کی تجدیدکی مدت بھی تین سال سے بڑھاکر پانچ سال کردی گئی ہے اسکےساتھ ہی لائسنس یافتہ کو قومی ڈاٹابیس پر یو آئی نمبر درج کراناہوگا۔
یو آئی نمبردرج کرانے کی آخری تاریخ ۳۰؍جون
اس کیلئے آخری تاریخ ۳۰؍جون مقررکی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے مرکزی وزارت داخلہ کی گائڈلائن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔اسلحہ ایکٹ میں کئی بندوبست کو جوڑنے کےبعدنئی گائڈلائن جاری کی گئی ہے۔ اسلحہ لائسنس یافتہ صرف دو اسلحہ ہی رکھ سکتا ہے۔
کسی بھی لائسنس یافتہ کے پاس پہلے سے تین لائسنس یا تین اسلحہ درج ہیں تو اسے لائسنس یافتہ کوکسی بھی ایک اسلحہ کو آرمس ڈیلر یا تھانہ مالخانہ میں نمٹارہ کر کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرناہوگا۔ لائسنس کی مدت دفعہ -۱۵ کے مطابق تین سال سے بڑھاکر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
ہر اسلحہ لائسنس یافتہ کو تجدید کیلئے تین سال کی جگہ پر پانچ سال کی تجدید فیس جمع کرکے درخواست دیناہوگی۔ لکھنؤ سے جاری سبھی اسلحہ لائسنسوںکا قومی ڈاٹا بیس پر یوآئی نمبردرج کراناضروری ہوگاجس کیلئے آخری تاریخ ۳۰؍جون ہے۔ جوبھی لائسنس یافتہ طے وقت کے مطابق یوآئی نمبر درج نہیں کراتاہے تواس کا لائسنس غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔