مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے زلزلہ متاثرین کے لیے فرانس کی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔ مراکش کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے الحوز علاقے میں ملبے کے نیچے سے لاشوں یا زندہ افراد کو نکالنے کے کام میں مدد دینے کے لیے فرانس کی تمام درخواستوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔
مراکش کے بادشاہ نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے فون کا جواب بھی نہیں دیا کہ جو زلزلے میں مرنے والوں کی تعزیت پیش کرنا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مدد کی پیشکش کرنا چاہتے تھے۔
فرانس کے صدر امانوائل میکرون نے نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے راستے میں مراکش کے بادشاہ محمد ششم سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن مراکش کے بادشاہ نے انکار کر دیا۔
https://x.com/WSJ/status/1701515578110808524?s=20