ماسکو ، 28 دسمبر (اسپوتنک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے مزید 76 افرادکی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مجموعی طور پرہلاکتوں کی تعداد یہاں 10989 ہوگئی ہے۔
کورونا رسپانس سینٹر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کورونا سے متاثر 76 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔ ہفتے کے روز یہاں کورونا سے 73 افراد کی موت ہوئی تھی۔