اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک واقعات کے بعد ایک مسجد پُراسرار انداز میں لگنے والی آگ میں جل کر شہید ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے مشرقی ضلعے آربی میں قائم ایک مسجد کی اوپری منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی کے وقت مسجد بند تھی اور اندر کوئی موجود نہیں تھا۔









