واشنگٹن، 24 مئی (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں زیادہ تر اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو نیویارک شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ایسے بہت سے یرغمالی جن کا آپ اور ہر کوئی انتظار کر رہے ہیں، ان میں سے کئی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کے مذاکرات کار اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے پر راضی ہونے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ ان کے بیشتر یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل پیر کو مسٹر ٹرمپ کے تین سفارت کاروں نے غزہ تنازعہ پر تازہ ترین معلومات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کی۔