فیروزآباد : ضلع کے ٹنڈلہ علاقے میں ایک مجنون نے نشے کی مخالفت کرنے پر اپنی ماں کو اتنا پیٹا کہ ان کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ علاقے کے گاؤں محمد آباد باشندہ راکیش کمار نے ہفتہ کی رات اپنی ماں سشیلا دیوی (۴۵) کے ساتھ مارپیٹ کی۔
اہل خانہ نے نازک حالت میں ٹنڈلہ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا۔اہل خانہ کے مطابق راکیش نشے کا عادی تھا جس کی مخالفت ماں کیا کرتی تھی۔
ہفتہ کی دیر رات راکیش شراب پی کر آیا تو ماں نے اسے منع کیا جو راکیش کو ناگوار گذرا۔ اس نے اپنی ماں کی بری طرح پٹائی کی۔ انہیں نازک حالت میں ٹنڈلہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔
ایس پی شہر سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ نشے کی عادت کی مخالفت کرنے پر راکیش نے اپنی ماں کا پیٹ کر قتل کردیا ہے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔