ہندوستان، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں رسول خدا (ص) کی رحلت اور فرزند رسول خدا حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عزاداری کے مراسم طبی اصولوں کے مد نظر منعقد ہو رہے ہیں اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت اطہار علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔ عزادار، رسول اور آل رسول (ع) کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو پرسہ دے رہے ہیں۔

عالم اسلام رحلت رسولۖ اسلام اور شہادت امام حسن (ع) پر سوگوار و عزادار ہے۔