اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے جنرل سیکریٹری نے کہا: کرونا کی صورتحال میں ہم سب کو اپنی شرعی، اخلاقی اور صحت و سلامتی کے متعلق ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔
ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے اس کونسل کے اجلاس میں پُربرکت مہینے ذی الحجہ، ایام مباہلہ اور ماہ محرم کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دعا گو ہیں کہ ان نورانی ایام کی برکت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیائے اسلام کی مشکلات دور ہوں۔









