ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی والدہ دیوکی دیوی اور والد پان سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں کورونا پازیٹو ہوا ہے۔جیسے ہی پتہ چلا کہ دھونی کے والدین کو کورونا پازیٹو ہوا ہے۔ اسی وقت انھیں رانچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایم ایس دھونی کے والد اور والدہ رانچی کے پلس سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چنئائی سپر کنگز کے کپتان دھونی انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن میں ممبئی میں 3 مرتبہ چیمپئن کی قیادت کررہے ہیں۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بدھ کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف آئی پی ایل (IPL 2021 ) کے چوتھے میچ میں دھونی کو سی ایس کے کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی ہندستان کا ایک ایسا کھلاڑی ہے جس نے اپنے 15 سال کے کرکٹ کریئر میں کئی تاریخ رقم کی۔ ایک ایسا کپتان جس نے 22 گز کی پچ اور 70 گز کے گھیرے میں ہندستان کو ایک نہیں دو مرتبہ چیمپئن بنایا۔
ایک ایسا بلے باز جس نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار سے زیادہ رن بنائے۔ ایک ایسا بلے باز جس نے مڈل آرڈر میں آکر ٹیم انڈیا کو کئی ہاری بازی جتائی۔
حالانکہ اب ماہی کے اندر وہ میجک(جادو) نہیں رہا۔ اب دھونی کا کریئر ڈھلان پرہے اوراسی لئے ان کے سنیاس کی مانگ مسلسل تیز ہورہی ہے۔ حالانکہ اب بھی کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ دھونی میں اب بھی جان باقی ہے اور وہ کم از کم اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ رہ سکتے ہیں۔ حالانکہ اعدادوشمار تو اس کی تصدیق نہیں کرتے۔