لکھنئو : ملک کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایم ایس جی فائنڈیشن کی جانب سے بھارت میرج حال میں یوم جمہوریہ کا پرچم لہرایا گیا۔ ایم ایس جی فائنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ پروگرام میں مہمان ِ خصوصی شہنا نقوی نے پرچم لہرایا۔
اس پروگرام میں اسکول کے بچوں و فائنڈیشن کی جانب سے اسکالر شپ و پڑھائی میں مدد پا راہے بچوں و شہر کے معزز حضرات نے شرکت کی۔ بچوں نے حب الوطنی کے گیت گائے۔
غورطلب ہے کہ ایم ایس جی فائنڈیشن بچوں کی پڑھائی میں مدد کرتا ہے۔ تعلیمی لیاقت میں سرفراز بچوں کو اسکالر شپ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وقتاً فوقتاً غریب لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے میڈیکل کیمپ و جانچ مفت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔