امریکا: محرم کی مجالس و اجتماعات، ہیوسٹن اور ڈیلس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک
ہیوسٹن اور ڈیلس کی تمام امام باڑوں جس میں ہیوسٹن کی امام بارگاہ الغدیر، ڈیلس کی امام بارگاہ مومن سینٹر اور در حسینؓ سمیت دیگر اامام باڑوں اور مساجد میں یکم محرم الحرام سے ہی فرش عزا اور صف ماتم بچھ گئی ہے۔مجالس کا سلسلہ مختلف امام باڑوں اور گھروں میں بھی جاری رہے گا۔
جبکہ مجالس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس میں ذاکرین اور علماء کرام واقعہ کربلا کو بیان کر رہے ہیں۔ہر جانب یاحسین کی صدائیں ہیں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے نواسے کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں منعقد ہونے والی ان مجالس میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کر رہے ہیں۔
ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ٹیکساس کے اور بھی کئی شہروں میں عزاداری کی مجالس جاری ہیں۔ ان مجالس میں مرد خواتین اور بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
ڈیلس اور ہیوسٹن میں محرم کا مرکزی جلوس شہر کے مرکز ڈاؤن ٹاؤن میں 10 محرم الحرام 28 جولائی کو برآمد ہوگا جبکہ مجالس کا سلسلہ مختلف امام باڑوں اور گھروں میں بھی جاری رہے گا۔