محرم الحرام کے متعلق متولی وقف مہاراجہ صاحب عالیجناب راجہ محمد امیر محمد خان صاحب آف محمودآباد اور نایب متولی منتظم وقف مدرسہ احمدیہ محترم پروفیسر علی خان محمودآباد نے ایک جلسہ منعقد کیا۔ محرم الحرام کے روایتی قدیمی جلوسہاے عزا ومجالس کے سلسلہ میں مذکورہ اوقاف کے کارکنان اور مقامی انجمن حیدری ، انجمن سجادیہ، انجمن عباسیہ کے عہدیداران کو ایک ورچوئل اجلاس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ عالمی وباء کووڈ ١٩ کے ملحوظ رکھتے ہوئے مرکزی و صوبائی حکومت کے جاری شدہ ھدایات کے متابق عزاداری گھروں پر کی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید یہ فرمایا کہ مقامی انتظامیہ کا تعاون ضروری ہے اور اس سال آن لائن نشر اشاعت کا اہتمام عمل میں لایا جایگا اور چنانچہ سوشل میڈیا کے ذریعہ مجالس دکھائی جائیں گی اور مقدس مقامات اور تبرکات کی زیارت بھی کروائی جائے گی- میٹنگ کے دوران مقامی حضرات نے کہا کہ انتظامیہ کے جاری کردہ ھدایات نا کافی ہیں-
ان ہوں نے کہا کے غریب تعزیہ سازوں کو پلس کے ذریعے منع کیا گیا ہے کہ نہ تعزیہ بنیں گے، نہ فروخت ہوں گے، نہ رکھے جائیں گے اور نہ ہی دفن کیئے جائیں گے- متولیان سے گزارش کی گئی کہ فوراً انتظامیہ سے مزید وضاحت طلب کے جائے تاکہ کسی کو گھر کے اندر عزا سید الشہدا منعقد کرنے میں کوئی تکلیف نہ ہو-
محمودآباد کا محرم اور وہاں کی مقامی عزاداری دنیا میں مشہور و معروف ہے- ریاست محمودآباد کے جلوس، مراسم عزا اور امام باڑوں اور مشاہد کی زیارت کے لیئے ہر سال دور دراز علاقوں سے زائرین تشریف لاتے ہیں-