ممبئی : پیٹرولیم، ٹیلی کمیونیکیشن، ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے جمعرات کو احمد آباد میں ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم اور تمام متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
جمعہ کو یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں مسٹر امبانی نے کہا’’نیتا اور میں اور پورا ریلائنس خاندان احمد آباد میں ہوائی جہاز کے افسوسناک حادثے میں جان و مال کے بڑے نقصان سے انتہائی غمزدہ اور پریشان ہیں۔ ہم اس المناک واقعے کے متاثرین سبھی لوگوں کے تئیں دلی تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ریلائنس جاری امدادی کوششوں میں اپنا مکمل اور غیر متزلزل تعاون دیتا ہے اور ہر ممکن طریقے سے مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
مسٹر امبانی نے کہا ’’ہم پرارتھنا کرتے ہیں کہ تمام متاثرہ افراد کو اس ناقابل تصور نقصان سے ابھرنے کی طاقت اور ہمت ملے۔ اوم شانتی۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے اس حادثے میں طیارے پر سوار 242 افراد میں سے 241 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ ایک شخص بچ گیا۔