نئی دہلی، 02 مارچ ؛اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اترپردیش کے ضلع رام پور میں واقع ایک نجی اسپتال میں منگل کے روز کورونا ٹیکہ لگوایا مسٹر نقوی رام پور میں کے ڈی ڈالمیا آئی اسپتال میں کورونا کا ٹیکہ لگوایا اور اپنی جیب سے 250 روپیے ادا کیا غورطلب ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے وزراء اور رہنماؤں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں کورونا کا ٹیکہ لگوائیں۔ اسی کے ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ بہتر ہوگا کہ وہ ٹیکہ کی ادائیگی بھی خود ہی کریں۔
یہ مشورہ وزارت صحت کی جانب سے نجی اسپتالوں کو 250 روپیے فی خوراک کے حساب سے چارج لے کر ٹیکہ کاری کی اجازت دینے کے بعد دیا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں ایمس میں کووِڈ-19 ٹیکہ کی پہلی خوراک لی تھی اور ان سبھی لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی تھی جو ٹیکہ لگوانے کے مستحق ہیں۔