انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تین غیر قانونی جائیدادوں کی جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ جائیدادیں مختار انصاری کی بیوی اور دیگر رشتہ داروں کے نام پر ہیں۔ یہ تمام جائیدادیں مؤ اور غازی پور میں ہیں۔
ان جائیدادوں پر وکاس کنسٹرکشن نامی کمپنی نے غیر قانونی گودام بنائے ہیں وکاس کنسٹرکشن کا 60 فیصد حصہ عباس انصاری کے نام ہے۔ اس کمپنی نے ایف سی آئی کو 15 کروڑ میں کرایہ پر گودام دیا تھا۔ اس معاملے میں ای ڈی نے عباس انصاری، ان کی ماں اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔اہم بات یہ ہے کہ یوپی مافیا مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو ای ڈی نے جمعہ کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں عباس انصاری کو گرفتار کیا ہے۔ عباس انصاری کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا۔