ڈرامہ سیریل مختار نامے میں میثم تمار کا کردار ادا کرنے والے فلموں اور ڈراموں کے معروف ایرانی اداکار پرویز پور حسینی کورنا کے باعث انتقال کرگئے۔
ایران پریس کے مطابق اہم تاریخی فلموں اور ڈراموں میں معروف اداکار پرویز پور حسینی کرونا میں مبتلا تھے جمعرات کی شب ان کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی۔ پرویز پور حسینی کی عمر اناسی برس تھی۔
انہوں نے سو سے زائد فلموں اور ڈراموں اور تھیٹر پروگراموں میں ادا کاری کے جوہر دکھائے اور انہیں اپنے دور کا کامیاب ادا کار قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کمال الملک اور کشتی انجلیکا جیسے تاریخی فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا جبکہ تاریخی ڈرامے مختار نامہ میں انہوں نے حضرت میثم تمار کا کردار کیا تھا۔