لکھنو: ایک دن قبل چیف منسٹر اترپردیش اکھیلش یادو اور سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کو ڈسپلن شکنی پر چھ سال کے لئے پارٹی سے جہاں بے دخل کردیاگیا تھاوہیں دونوں کو ہفتہ کے روز پارٹی میں دوبارہ شامل کرلیاگیا۔
اترپردیش سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیوپال یادو نے کہاکہ ’’ نیتاجی کے حکم پر اکھلیش یادو اور رام گوپال یاد و کی معطلی کے احکامات فوری عمل کے ساتھ ختم کئے جاتے ہیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہم متحد ہوکر اترپردیش میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑیں گے ‘ اور ہمیں اس کا حکم مل گیاہے‘‘۔
’ ہم ساتھ ملکر امیدواروں کے فہرست کو قطعیت دیں گے ۔ تمام مسلئے اب ختم ہوگئے ہیں اور ہم ساتھ ملکر انتخابات لڑیں گے۔ رام گوپال یادو نے قومی کونسل اجلاس کو منسوخ کردیاہے اور ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو ساتھ بیٹھ کر امیدوارو ں کی فہرست کوقطعیت دیں گے‘‘۔ چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روزکہاکہ ہم سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کا احترام کرتے ہیں ان کے سخت جدوجہد کو کبھی نذر انداز نہیں کرسکتے۔
وہ ایس پی سے چھ سال کے لئے معطل کئے جانے کے بعد جذباتی انداز میں اپنے گھر میں منعقدہ اراکین اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔اترپردیش میں باپ او ربیٹے اس کی سیاسی جنگ کے دوران ‘ سماج وادی پارٹی اراکین اسمبلی کی اکثریت ملائم سنگھ یادو کے بجائے اکھلیش یادو کے ساتھ نذر ائی‘حکمران جماعت سے 229کے منجملہ 200اراکین اسمبلی اکھلیش یادو کی حمایت میں ہیں۔
پی ٹی ائی نے اکھلیش یادو کے حوالے سے کہاکہ جمعہ کے روز پارٹی سے معطل کئے جانے کے بعد اکھلیش یادو نے امیدواروں کی ایک علیحدہ فہرست جاری کردی۔
اکھلیش یاو نے 229اراکین اسمبلی کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ایک اجلا س طلب کیاتھا‘ تاہم وہ اجلا س کے درمیان ہی ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کے لئے وہا ں سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کے سماج وادی پارٹی صدر شیوپال یادو نے بھی ملائم سنگھ کے ساتھ موجو دتھے‘ جس سے باپ اور بیٹے کے درمیان مفاہمت کے لئے ایک امید کی کرن جاگی۔
اکھلیش یادو کے نوجوان حامیوں کی بڑی تعداد چیف منسٹر کی رہائش 5کالی داس مارگ پر جمع ہوگئی اور اور اکھیلش یادو کے علاوہ رام گوپال یادو کی معطلی کے خلاف ایک بڑا ڈرامہ بھی کیا۔
اچانک ریاست میں سیاسی پارہ اٹھان پر آگیا اور صبح ہی سے سیاسی پارٹیوں کی میٹنگس کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیاجب ملائم سنگھ نے پارٹی امیدواروں کے ساتھ ملاقات کی جن کے ناموں کو ملائم سنگھ اور صوبے اترپردیش کے ایس پی صدر شیوپال یادو نے قطعیت دی تھی جو اکھلیش کے لئے خطرہ بنے ہوئے چچابھی ہیں
۔درایں اثناء ‘ سماج وادی پارٹی لیڈر امر سنگھ پارٹی میں جاری بحران کو ’’ غیرمتوقع‘‘ قراردیتے ہوئے پارٹی ورکرس سے اس خاندانی تنازع میں ملائم سنگھ یادو کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔