بئی 26 جون (یو این آئی) اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی بایوپک کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے بالی ووڈ میں سیاستدانوں پر مبنی بایوپک فلمیں بنانے کا چلن زوروں پر ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی، شیوسینا سپریمو بالا صاحب ٹھاکرے اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بعد اب اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی بایوپک بنائی جارہی ہے۔
اس فلم کاعنوان ہے ’’میں ملائم سنگھ یادو ‘‘۔
فلم کی ہدایتکاری کا کام سووندو راج گھوش نےکررہے ہیں۔فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ملائم سنگھ کو کافی زورآور دکھایا گیا ہے۔
نیا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے بتایا گیا ہے ’’ملائم سنگھ یادو وہ شخصیت ہے جنہوں نے سیاست میں قدم تب رکھا جب سرمایہ داری اور بیوروکریسی کا غلبہ تھا‘‘۔
اس فلم میں امیت سیٹھی ، میموہ چکرورتی ، گووند نام دیو ، مکیش تیواری ، زرینہ وہاب اور سپریہ کارنک جیسے اداکار اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔