÷÷÷÷÷÷
بار بار نبی کریم ص کی شان میں گستاخی کے کارنامے انجام دینے کا مقصد ہمارے جذبات مجروح کئے جا رہیں ہیں۔ مغرب کی جانب سے کئے جارہے متنازع کارنامے کے سبب پوری دنیا کے مسلمان سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔
فرانسیسی مزاحیہ جریدے شارلی ہیبدو کے کارٹونسٹ نے نبی اکرم کی شان میں دوبارہ گستاخی کرنے سے توبہ کرلی ہے۔
باور رہے کہ اس سال جنوری میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے والے اس جریدے میں بطور کارٹونسٹ کام کرنے والے رینالڈ لوزیئر نے ایک فرانسیسی میگزین کو انٹر ویو دیتےہوئے کہا کہ اس حملے کے بعد میں نے جریدے کی نوکری چھوڑ دی ہے ویسے اب میرا دل کارٹون بنانے کو نہیں چاہتا لیکن میرے بعض دوستوں کے اچانک بچھڑ جانے نے مجھے کچھ عرصے کےلیے انہیں بنانے پر مجبور کر رکھا ہے۔
لوزیئر نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ نبی اکرم کے خلاف مضحکہ خیز اور حقارت آمیز خاکے نہیں کھینچے گا۔
÷÷÷÷÷÷
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بدقسمتی کے ساتھ مسلمانوں کو داخلی انتشار میں الجھا کر عالمی سطح پر اسلام کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔
فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ روز حرمت قران و ناموس رسالت کے عنوان سے ہونے والے احتجاج کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام دشمن صیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے عالم استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر یورپی ممالک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے بنا کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت پاکستان فوری طور پر سوئیڈن اور فرانس کی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔
رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ یہود و ہنود عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں۔ قرآن اور رسول اللہ کی توہین ناقابل برداشت ہے، بدقسمتی کے ساتھ مسلمانوں کو داخلی انتشار میں الجھا کر عالمی سطح پر اسلام کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ یہ ملک امن کا گہوارہ ہے ہمیں اپنی صفوں میں ماضی کی نسبت آج اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے۔
ریلی سے علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر اور مولانا غلام جعفر انصاری نے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر مہر سخاوت علی، فخر نسیم، مظہر عباس کات، ندیم عباس کاظمی، تصور شاہ، محمد رضا مومن اور دیگر بھی موجود تھے۔
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
واضح رہے کہ سات جنوری کو شارلی ہیبدو کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے ذمہ دار عناصر کو پولیس نے مردہ حالت میں برآمد کیا تھا ۔