ممبئی: بارش کے باعث 14 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا عہدیدار نے بتایا کہ موڑ کے بعد سات طیاروں کو حیدرآباد، چار کو احمد آباد، دو کو گوا کے موپا ہوائی اڈے اور ایک کو ادے پور میں اترنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شدید بارش کی وجہ سے بدھ کو یہاں کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والی 14 پروازوں کا رخ موڑ کر دوسرے ہوائی اڈوں پر اترنا پڑا۔ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔
اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے نو پروازیں انڈیگو کی تھیں، جنہیں خراب موسم کی وجہ سے شہر میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دیگر ہوائی اڈوں پر اترنے کے لیے ایوی ایشن ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی طرف سے ہدایت کی گئی دیگر پروازوں میں وستارا کی دو پروازیں اور ایئر انڈیا، اقصا اور گلف ایئر کی ایک ایک پرواز شامل تھی۔
عہدیدار نے بتایا کہ موڑ کے بعد سات طیاروں کو حیدرآباد، چار کو احمد آباد، دو کو گوا کے موپا ہوائی اڈے اور ایک کو ادے پور میں اترنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ممبئی میں دوپہر سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا ہے اور ٹریفک متاثر ہے۔