ممبئی میں جمعہ کی رات 52 سالہ اقبال محمد سیوانی نامی تاجر نے اپنے دفتر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس سلسلے میں جے جے مارگ پولیس اسٹیشن نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رات میں تقریباً 8 بجے بھنڈی بازار علاقے میں امین بلڈنگ کی پہلی منزل پر یہ واردات پیش آئی۔









