ممبئی، 23 مئی (ہ س)۔ ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ممبئی پولیس اس نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق پیر کو ممبئی کے پولیس کنٹرول روم کو ایک نوجوان کی طرف سے ایک پیغام بھیجا گیا تھا۔ اس پیغام میں نوجوان نے لکھا تھا کہ وہ بہت جلد ممبئی میں بڑا دھماکہ کرنے والا ہے۔ اس پیغام کے بعد ممبئی پولیس الرٹ ہوگئی اور کال کو ٹریس کرنا شروع کردیا۔
#India: Police on Monday received a threat at around 11am, after a person posted a threatening message on Twitter that said, "I am gonna blast the Mumbai very soon (sic)."https://t.co/Tprx6GL3Qf#Mumbai #bombthreat #arrest pic.twitter.com/djJ4PYm5mC
— Khaleej Times (@khaleejtimes) May 23, 2023
کال ٹریس ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور نوجوان سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے نوجوان کی شناخت صیغہ راز میں رکھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات بھی ایک شخص نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو ایسی ہی کال کی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ راجستھان سے فون کر رہا ہے۔ ایک شخص اسے بار بار فون کر کے بم دھماکے کی بات کر رہا ہے۔ اس کے بعد جب پولیس نے اس شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا فون بند تھا۔ ممبئی پولیس اتوار کو موصول ہونے والی فون کالز کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
MUMBAI BLAST THREAT CALL: 'मैं मुंबई में धमाका करने वाला हूं…', ट्विटर पर एक शख्स ने किया दिल दहलाने वाला ट्वीट
LINK IN BIO
.
.
Follow Us On 👉👉👉 @inhnewsindia
.
.#mumbai #mumbaipolice #police #policebrutality #threatcall #twitter #arrested pic.twitter.com/kqnQEWtkHE— INH 24X7 (@inhnewsindia) May 23, 2023