ممبئی، 22جنوری،(یواین آئی)جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاردیو میں آج صبح بیسویں منزل پر لگی آگ کے نیتجے میں افراتفری مچ گئی ہے اور سات لوگوں کی موت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد دھویں سے دم گھٹنے سے بیمار ہوگئے ہیں۔راحتی کام زور وشور سے جاری ہے۔کملا نامی عمارت مشہوربھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے۔فائربریگیٹڈ کے مطابق آگ عمارت کی 18 ویں منزل پر لگی ہے۔متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا جاچکا ہے۔
فائربریگیڈ اسٹیشن نانا چوک پر واقع ہے ،اس لیے فائر انجن اور عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے۔اب تک عملہ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔آگ بھجا نے لیے لیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کرلیا ہے کیونکہ عمارت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔
نمائندے نے جائے حادثہ پردیکھا کہ ڈی جے دادا جی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے اور حاجی علی درگاہ تا چوپاٹی ۔اوپیرا ہاوس کو جوڑتی ہے ،احتیاطاموٹوگاڑیوں کی آمد بند کردی گئی ہے،یہ علاقہ مشہور ممبئی سینٹرل اسٹیشن سے نزدیک ہے اور یہ ایک تجارتی علاقہ ہے۔