ممبئی میں تقریباً ایک ہفتہ بعد پھر سے زوردار بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ منگل کی شب سے جاری طوفانی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں جل تھل ہو گئی ہیں۔ کنگ سرکل،نل بازار،بھنڈی بازار ،سانتاکروز ملن سب وے اور پریل نائیگام جیسے نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور ٹریفک کو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی اثر پڑا ہے۔
دفتر موسمیات کے مطابق ممبئی سے زیادہ رائے گڑھ اور کونکن میں طوفانی بارش کا زور پایا گیا ہے جس کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہیگا۔سینٹرل ریلوے کی لوکل ٹرینیں دھیمی رفتار سے چلائی جارہی ہیں اورکرلا ،سائن اور دادر کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔اندھیری میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نظر نہ آنے کے سبب کاروں کی ٹکر میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ممبئی کے مقابلے میں رائے گڑھ ،رتناگری گری اور کونکن میں آئندہ 24 گھنٹے بھاری طوفانی بارش کی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔جس کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Waterlogged Thane railway station after heavy downpour#MumbaiRains pic.twitter.com/N13emT02g8
— TOI Mumbai (@TOIMumbai) July 24, 2019
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممبئی میں میں منگل کی رات ہونے والی بارش کے نتیجے میں قلابہ میں 171 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ہے جبکہ کہ سانتاکروز میں صبح ساڑھے پانچ بجے تک 58 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور یہاں صرف تین گھنٹے میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔بی ایم سی نے کہا ہے کہ کہ گھر سے نکلنے سے پہلے موسم کا حال جان لیں اور بہت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے نکلا جائے کیونکہ وقفہ وقفہ سے بھاری بارش ہونے کے امکان ہیں اور گھر سے نکلنے سے پہلے موسم کا حال جان لیا جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے دستیاب تصویر کے مطابق ممبئی کے آسمان پر پر گہرے بادل نظر آ رہے ہیں اور آئندہ دو تین دن رک رک کر بھاری بارش ہونے کے امکان ہیں۔
Maharashtra: Roads waterlogged in King's Circle area of Mumbai, following heavy rains in the city. pic.twitter.com/PaZe4WDgWe
— ANI (@ANI) July 24, 2019
واضح رہے کہ ممبئی میں اس ماہ کے شروع سے ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے ملاڈ میں ایک دیوار منہدم ہونے سے تیس اور ڈونگری علاقے میں عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے تقریبًا 14لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ سو سے زائد افراد مجروح ہوئے ہیں ، جن کا شہر کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
Mumbai: Railway tracks submerge at Sion railway station, following heavy rainfall in the city. #MumbaiRains pic.twitter.com/cl4E0dgWf7
— ANI (@ANI) July 24, 2019