ممبئی 16جولائی(یواین آئی)عروس البلاد ممبئی میں جنوبی شہر کے گنجان آبادی والے ڈونگری علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت قیصر بائی منزل کے آج دوپہر منہدم ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا امکان ہے جبکہ سات سے آٹھ مکینوں کو ملبے سے نکال کر قریبی کے جے اسپتال پہنچایا گیا ہے اور فی الحال دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
ممبئی پولیس ،فائر بریگیڈ ،این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور تنگ گلیوں کی وجہ سے راحتی کام میں دشواری پیش آرہی ہے ،مذکورہ عمارت معروف حضرت عبدالرحمن شاہ بابا کے مزار کے نزدیک واقع ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہاکہ مہاڈا کے تحت عمارت کے مکینوں نے ازسر نو تعمیر کی درخواست کی تھی ،لیکن اس کی تعمیر میں کیا دشواری پیش آئی اس کی تحقیقات کی جائے گی۔اس عمارت میں 15_16 خاندان مقیم تھے۔