یورپ اور امریکا کے بعد اب ایشیائی شہر بھی ترقی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست میں اب ایشیائی شہروں کے نام بھی نمایاں ہورہے ہیں تاہم ان میں ایک بھی پاکستانی شہر شامل نہیں بلکہ جس شہر کی نصف آبادی سڑکوں کے کنارے رہتی اور پائپوں میں زندگی بسر کرتی تھی اب وہ شہر ’مالدار‘ شمار ہورہا ہے۔ درست سمجھے آپ ہم بات کررہے ہیں بھارتی شہر ممبئی کی۔
نیو ورلڈ ویلتھ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے’ میڑو ایریا ‘ نامی پوش علاقے کے رہائشی افراد کی جائیداد اور دیگر اثاثوں کی مالیت 950ارب ڈالر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی دنیا کے امیر ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آیا ہے۔
ممبئی کے علاوہ ٹوکیو، بیجنگ، شنگھائی، ہانگ کانگ اور سنگاپور بھی دنیا کے 15امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ اس فہرست میں اول درجہ حاصل کرنے کا تاج ’نیو یارک‘ کے سر جاتا ہے۔
نیو ورلڈ ویلتھ کی جانب سے جاری کردہ 15 امیر ترین شہروں کی فہرست:
New york 01_l
نیو یارک:
نیویارک میں رہنے والوں کی مجموعی دولت 30 کھرب ڈالر ہے جس کے سبب یہ شہر دنیا کےامیر ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج دنیا کادوسرا بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔
London 02_l
لندن:
لندن کے رہائشی تمام افراد کی دولت 27 کھرب ڈالر ہے۔ اسی شہر میں دنیا کا چھٹا بڑا اسٹاک ایکسچینج بھی ہے۔ اس کے علاوہ لندن کے چھوٹے علاقوں کی دولت اس رپورٹ کےاعداد و شمار کا حصہ نہیں ہے۔
Tokyo 03_l
ٹوکیو:
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رہنے والوں کی نجی دولت 25 کھرب ڈالر ہے جبکہ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج دنیاکا تیسرا بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔
bay 04_l
سان فرانسسکو بے ایریا:
اس علاقے کی مجموعی دولت 23 کھرب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Beijing 05_l
بیجنگ:
چینی شہر بیجنگ 22 کھرب ڈالر کی مالکیت رکھتا ہے۔ اسی شہر میں چین کی بڑی کمپنیوں کے ہیڈ آفس بھی موجود ہیں۔
Shanghai 06_l
شنگھائی:
دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر چین کا ہی دوسرا شہر شنگھائی آتا ہے جس کے رہنے والوں کی کل دولت 20 کھرب ڈالرہے۔ اسی شہر کو چین کاتجارتی مرکز بھی کہا جاتا ہے۔ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج دنیا کا چوتھا جبکہ چین کا سب سے بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔
Los Angeles 07_l
لاس اینجلس:
امریکی ریاست لاس اینجلس کی مجموعی دولت 14 کھرب ڈالرہے۔
Hong kong 08_l
ہانگ کانگ:
ہانگ کانگ امیر شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آتا ہے جس کی کل دولت 13کھرب ڈالر ہے۔ یہ شہرایشیاء اور یورپ کے درمیان ’گیٹ وے‘ کاکام سر انجام دیتا ہے۔
Sydney 09_l
سڈنی:
سڈنی کے رہنے والو ں کی مجموعی دولت 10 کھرب ڈالر ہے ۔ اس شہر کا شمار ایشیاء کے ٹاپ تجارتی شہروں میں کیا جاتا ہے۔
Singapore 10_l
سنگاپور:
دسواں امیر ترین شہر ہونے کا اعزاز ’سنگاپور‘ کو حاصل ہے جس کی کل دولت 10 کھرب ڈالر ہے۔ سنگا پور کو دنیا کی سب سے زیادہ ’بزنس فرینڈلی‘ ریاست کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ٹیکس کی شرح بھی کم ہے۔
Chicago 11_l
شکاگو:
شکاگو کے رہنے والے تمام افراد کی مشترکہ دولت 988 ارب ڈالر ہے۔
Mumbai 12_l
ممبئی:
بھارتی شہر ’ممبئی‘ دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر آتا ہے۔ یہاں رہنے والے تمام لوگوں کی مجموعی دولت 988 ارب ڈالر ہے۔ ممبئی اسٹاک ایکسچینج دنیا کا 12واں بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔
Toronto_l
ٹورنٹو:
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی کل دولت 944 ارب ڈالر ہے جبکہ اس کااسٹاک ایکسچینج دنیا کا 9 واں بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔
Frankrut 14_l
فرینکفرٹ:
فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج دنیا کا 11 واں بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔ اس شہر میں رہنے والےتمام افراد کی کل دولت 912 ارب ڈالر ہے۔
Paris 15_l
پیرس:
فرانس کا دارلحکومت ’پیرس ‘دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر آتا ہے۔ یہاں رہنے والوں کی مجموعی دولت 860 ارب ڈالر ہے۔