ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ممبئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع تھانے، پالگھر اور رائے گڑھ کے لیے جمعرات 26 ستمبر کی صبح 8:30 بجے تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ان دنوں ممبئی میں آسمان سے تباہی کی بارش ہو رہی ہے۔ ممبئی میں بدھ کو شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور لوکل ٹرینیں درمیان میں رک گئیں۔ بارش نے سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ممبئی آنے والی کم از کم 14 پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ممبئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع تھانے، پالگھر اور رائے گڑھ کے لیے جمعرات 26 ستمبر کی صبح 8:30 بجے تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے تھانے کے ممبرا بائی پاس پر 25 ستمبر کی رات 9:30 بجے مٹی کا تودہ گر گیا، جس سے علاقے میں 3 گھنٹے سے زیادہ ٹریفک جام رہا۔