ممبئی: رضا اکادمی نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے مطالبہ کیا ہے کہ راج بھون کی مسجد کو نماز کے لئے کھولا جائے۔ اس کے تعلق سے رضا اکادمی کی جانب سے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو ایک مکتوب پیش کیا گیا ہے۔
گورنر کو پیش کئے گئے مکتوب میں رضا اکادمی نے کہا ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں تمام مذہبی مقامات کھول دئے گئے ہیں اور اس سے ریاست کے تمام باشندگان خوش بھی ہیں۔ یہاں تک کہ لوگوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔