فلمی دنیا والے شہر ممبئی کی سب سے پرانی ’کراچی بیکری‘ کو بند کردیا گیا۔ ب چینل کی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ممبئی میں واقع بھارت کی سب سے پرانی اور مشہور ترین ’کراچی بیکری‘ پر انتہا پسندوں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا اور آخر کار شدید احتجاج کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔
اس بیکری کو صرف اس لیے حملے کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کا نام ’کراچی‘ کے نام پر ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں واقع واحد، مشہور ترین ’ کراچی بیکری ‘ کے مالک سندھی ہیں جو تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے شہر ممبئی رہائش پذیر ہو گئے تھے۔
After massive protest on Karachi Bakery for its name #Karachi led by Vice President of MNS – @mnshajisaif karachi bakery finally closes its only shop in Mumbai.@RajThackeray Saheb@mnsadhikrut @karachi_bakery pic.twitter.com/67KQ0p30mI
— Haji Saif Shaikh (@mnshajisaif) March 1, 2021
کچھ ماہ قبل انتہا پسندوں کی جانب سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بیکری کا نام’ کراچی‘ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور بیکری کے مالک کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا اور نام تبدیل کرنے کا کہا گیا۔
بیکری کے مالک نے نوٹس کے جواب میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا کہ یہ بیکری ’ کراچی‘ کے نام سے مشہور ہو چکی ہے اس لیے نام کی تبدیلی نا ممکن ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس بیکری کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی کافی معاشی نقصان پہنچا ہے۔
Mumbai’s loss! #KarachiBakery https://t.co/R9lKJptiRU
— Prof. Shamika Ravi (@ShamikaRavi) March 3, 2021