ممبئی”مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میونسپل کارپوریشن حکام کو متنبہ کیا ہے کہ عروس البلاد ممبئی میں شہریوں کو آئندہ مانسون کے دوران پانی جمع ہونے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑاتو شہری ادارہ کے عہدیداران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔شندے نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کئے جارہے مختلف ماقبل مانسون کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مقامات پر جہاں پانی رکنے اور جمع ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں فل پروف نظام موجود ہے تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔
انہوں نے کہا کہ شہری حکام نے بارش کے پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے لیے پہلے ہی تالاب اور فلڈ گیٹ قائم کر رکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کے نالوں کو صاف کرنے کے لیے سخت بنیاد تک گہرائی تک کھدائی کریں، بجائے اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کے کہ میٹرک ٹن میں کتنی گاد ہٹائی گئی ہے ۔
What do you think Iss Baar In monsoon season, Mumbai mei paani bharega yaa nahi?#Mumbai #MumbaiRains #mumbaicity #EknathShinde https://t.co/xXhSG0N9iy
— CHIRAG SHETTY♥️ (@CHIRAAAAGSHETTY) May 19, 2023