مظفرنگر: اترپردیش کے مظفرنگر کے چھپار علاقے میں لڑکی سے ملنے اس کے گھر کے چھت پر گئے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(صدر) کلدیپ سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ چھپار علاقے کے سسونا باشندہ (23)راجن کی لاش پڑوسی ایشور کے گھر کی چھت پر مشتبہ حالت میں ملی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹنے کا بعد گلا دبا کر اس کا قتل کیا گیا ہے۔مسٹر سنگھ کے مطابق ابتدائی جانچ میں راجن اور یشور کی بیٹی کے درمیان معاشقہ کا پتہ چلا ہے ۔
وہ جمعرات کی علی الصبح لڑکی سے ملنے اس کی چھت پر گیا تھا اور اہل خانہ نے پکڑ نے کے بعد اس کا قتل کردیا۔اس ضمن میں پانچ نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
پولیس نے ایشور سمیت دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق راجن کو چور سمجھ کر اس کی پٹائی کی گئی جس نے بعد میں دم توڑ دیا۔جب متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اسے گھر پر بلایا اور پھر اس کا قتل کردیا۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔