جونپور: ضلع کے مڑیاہوں علاقے میں زمینی تنازع کے سلسلے میں دو گروپوں میں ہوئی مارپیٹ کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مڑیاہوں علاقے کے گورا گاؤں میں رات نندلال گوتم (۵۵)اپنے بیٹے ویریندر گوتم کے ساتھ مکانے کے آگے لگے ٹیم کے پترے کو پانی سے بچنے کے لئے ٹھیک کررہے تھے ۔ اس درمیان ان کے پڑوسی پرسدھ گوتم اور ان کا بیٹا مول چند گوتم آکر کام روکنے لگے ۔
کام نہ رکنےپر انہوں نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔ علاقے میں دورے پر نکلی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کو پرسدھ گوتم نے مقدمے کے کاغذات دکھائے پولیس نے زمین کے اسٹے کی بات کہہ کر نندلال کو کوتوالی آنے کے لئے کہااور وہاں سے چلی گئی۔ پولیس کے جاتے ہی دونوں گروپوںمیں پھر کہا سنی ہونے لگی۔
اور مارپیٹ ہوگئی۔ مارپیٹ کے دوران نندلال کے سر میں چوٹ لگ گئی جس سے اس کی موت ہوگئی۔اہل خانہ لاش کو لے کر کوتوالی پہنچے ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔