ہردوئی : اترپردیش میں ہردوئی کے سانڈی علاقے میں دو نوجوانوں کے درمیان 50 روپے کی ادھار لینے کے سلسلے میں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
پولس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ سانڈی کے پیڈتیاہ گاؤں کے رہنے والے شیلندر شکلا کے بیٹے آکاش شکلا(سترہ) نے اپنے گاؤں کے ہی شری کرشن کمار کے بیٹے شیواکانت پرجاپتی کو کچھ دن پہلے پچاس روپے دیئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آکاش شکلا نے شیواکانت پرجاپتی سے ادھار میں پچاس روپے مانگے۔