لاہور: پاکستان کی مشہور رقاصہ قسمت بیگ کی گولی مار کر قتل کر دیا گیا. پاکستانی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے قسمت کی گاڑی کو روک کر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی. جس سے تقریبا 8 گولیاں اس کے جسم میں جا لگی. آنا فانا میں قسمت کو لاہور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی. اس واردات میں ان کا ڈرائیور اور پرسنل اسستنٹ بھی زخمی ہوا ہے.
-قسمت بیگ کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ تین نامعلوم حملہ آوروں نے سب سے پہلے راڈ سے گاڑی کے شیشے توڑے اور پھر قسمت بیگ پر گولیوں کی برسات کردی.
-حملہ آور 9 ایم ایم پستول سے لیس تھے.
-گولي مارنے کے بعد قسمت بیگ کا موبائل فون اور گلے سے سونےکی چین بھی نکال کر لے گئے.
-قسمت بیگ کی ماں نے اسےلوٹ ماننے سے انکار کر دیا ہے.
-انكا الزام ہے کہ گزشتہ رات بھی کچھ لوگ ان کی بیٹی کا پیچھا کر رہے تھے.
-اسسے پہلے بھی قسمت بیگ پر دو بار حملے ہو چکے تھے.