رام پور: اترپردیش میں رام پور کے بلاسپور کوتوالی علاقہ میں رہنے والے پندرہ ہزار روپے کا انعامی منمیت سنگھ مپی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ برس 25اپریل کو بلاس پور میں بدمعاشوں نے کوتوالی کے ڈانڈیا کے باشندہ مبارکپور کی پردھان کے شوہر ہرپال سنگھ کو نینی تال قومی شاہراہ پر بھاگھڑا ندی کے نزدیک گولی مارکر قتل کردیاتھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں سابق رکن اسمبلی گیانی ہریندر سنگھ کے بیٹے سمیت 9لوگوں کو قتل میں نامزد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مپی اسی وقت سے فرار تھا۔ پولیس نے اس کے گھر کی قرقی کی کارروائی کے بعد پندرہ ہزار روپے کے انعام کا اعلان کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو دن پہلے گدرپور (اتراکھنڈ) کے جنگل میں درخت پر اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن تاڈا کے مطابق مپی پولیس سے بچنے کے لئے کافی وقت سے عدالت میں خودسپردگی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس کا دباو بڑھنے کی وجہ سے غالباََ اس نے یہ قدم اٹھایا۔